اردوورلڈ کینیڈا( ویب نیوز)برٹش کولمبیا کی حکومت نے صوبے میں اسکولوں کے قریب احتجاج پر پابندی کے قوانین کا نفاذ کر دیا ہے۔
حکومت کا کہنا ہے کہ اسکولوں کے قریب احتجاجی کارروائیوں میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے جس کی وجہ سے نئے سیکیورٹی ایکٹ کے تحت اسکولوں کے 20 میٹر کے اندر احتجاج کرنے پر پابندی عائد کردی گئی ہے تاکہ اسکول کی تعلیمی سرگرمیوں میں کوئی خلل نہ پڑے۔ کے ساتھ گر نئے نافذ ہونے والے قانون کے تحت صبح 7 بجے سے شام 6 بجے تک اسکولوں کے 20 میٹر کے اندر کسی قسم کا احتجاج نہیں کیا جا سکے گا اور ایسا کرنے والوں کو قانون کے تحت ٹکٹ جاری کیا جائے گا اور مختلف شرائط کے تحت گرفتاری بھی کی گئی ہے۔
106