پی ایس ایل 11 کی افتتاحی تقریب منسوخ ، شائقین کے بغیر میچ

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے مطابق پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل میں ہونے والا ہے۔

افتتاحی میچ کل قذافی اسٹیڈیم میں دفاعی چیمپئن لاہور قلندرز اور حیدرآباد کنگزمین کے درمیان کھیلا جائے گا۔میچ سے قبل ہونے والی روایتی افتتاحی تقریب کو منسوخ کر دیا گیا ہے اور یہ میچ شائقین کے بغیر انعقاد پذیر ہوگا۔ پی سی بی نے اس فیصلے کا جواز خطے کی موجودہ صورتحال اور قومی مفادات کو مدنظر رکھتے ہوئے بتایا ہے۔
پی ایس ایل 11 کے شیڈول میں بھی نمایاں تبدیلی کی گئی ہے۔ پہلے کے شیڈول میں 44 میچز چھ مختلف شہروں میں منعقد ہونے تھے، تاہم اب 22 میچز کراچی اور باقی 22 میچز لاہور کی میزبانی کریں گے۔دو روز قبل پریس کانفرنس کے دوران محسن نقوی نے کہا تھا، "مجھے یقین ہے کہ آج کی یہ قربانی کل کی آسانی بن کر سامنے آئے گی۔” ان کے مطابق یہ اقدام کھلاڑیوں کی حفاظت اور لیگ کے کامیاب انعقاد کے لیے ضروری تھا۔
تجزیہ کاروں کے مطابق شائقین کے بغیر کھیلنے کا فیصلہ میچ کے ماحول اور جوش میں فرق ڈال سکتا ہے، مگر قومی مفادات اور سیکیورٹی کے نقطہ نظر سے یہ اقدام مثبت قرار دیا جا رہا ہے۔ پی ایس ایل 11 کے باقی میچز بھی نئے شیڈول کے مطابق ہی منعقد ہوں گے، جس سے لیگ کی روانی برقرار رکھنے اور پاکستان میں کرکٹ کے فروغ کے ہدف کو حاصل کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    📰 اقوامِ متحدہ سے تازہ ترین اردو خبریں