اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) ایچ بی ایل پی ایس ایل (پاکستان سپر لیگ) کے آٹھویں ایڈیشن کے چودھویں میچ میں کراچی کنگز نے ملتان سلطانز کو 66 رنز سے شکست دے دی۔
کراچی کنگز نے مقررہ 20 اوورز میں تین وکٹوں کے نقصان پر 167 رنز بنائے، ڈیبیو کرنے والے طیب طاہر نے 46 گیندوں پر 65 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، اس کے علاوہ میتھیو ویڈ 46 اور جیمز ونس 27 رنز بنا کر نمایاں رہے۔
کپتان عماد وسیم 14 رنز بنا کر شعیب ملک رہے۔ 10 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ۔ ملتان سلطانز کی جانب سے احسان اللہ نے 2 جبکہ انور علی نے ایک وکٹ حاصل کی۔کراچی کنگز کے 168 رنز کے ہدف کے تعاقب میں ملتان سلطانز کی ٹیم 101 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔
محمد رضوان 29 رنز کے ساتھ نمایاں رہے جبکہ شان مسعود نے 25 رنز کی اننگز کھیلی، ان دو کے علاوہ ملتان کا کوئی بھی باؤلر زیادہ دیر وکٹ پر نہ ٹھہر سکا اور پوری ٹیم 17ویں اوور میں 101 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔
یہ بھی پڑھیں
کراچی کنگز کی پی ایس ایل 8 میںپہلی کامیابی ، لاہورقلندرزکو67رنز سے شکست دیدی
کراچی کنگز کی جانب سے شعیب ملک اور تبریز شمسی نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے 3 اور 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جب کہ عماد وسیم اور عاکف جاوید کے حصے میں 2، 2 وکٹیں آئیں۔ تبریز شمسی کو شاندار باؤلنگ پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔
اس سے قبل کراچی کے نیشنل بینک ایرینا میں ہونے والے میچ میں سلطانز کے کپتان محمد رضوان نے ٹاس جیت کر عماد وسیم کو بیٹنگ کی دعوت دی۔
ٹاس کے وقت گفتگو کرتے ہوئے کراچی کے کپتان عماد وسیم نے ٹیم میں ہونے والی تبدیلیوں کے بارے میں کہا کہ موسیٰ خان، طیب طاہر اور تبریز شمسی ٹیم میں شامل ہوئے ہیں۔عماد نے کہا کہ عمران طاہر، حیدر علی اور محمد عمر کو آج کے میچ کے لیے ٹیم سے ڈراپ کر دیا گیا ہے۔
کراچی کنگز کے کپتان کا کہنا تھا کہ ہم اس پچ پر پہلے بیٹنگ کرنا چاہتے تھے، ہمیں ہوم پچ پر کھیلنے کا تجربہ ہے۔دوسری جانب محمد رضوان کا کہنا تھا کہ پچ پیش گوئی کے قابل نہیں، اس لیے بولنگ کو ترجیح دی گئی ہے، ٹیم میں دو تبدیلیاں کی گئی ہیں۔
واضح رہے کہ کراچی کنگز اور ملتان سلطانز نے ایونٹ میں اب تک 5 اور 5 میچز کھیلے ہیں جن میں سے کراچی نے صرف 1 جب کہ ملتان نے 4 میں کامیابی حاصل کی ہے۔پوائنٹس ٹیبل پر ملتان اس وقت 8 پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہے جبکہ کراچی 2 پوائنٹس کے ساتھ پانچویں نمبر پر ہے۔