اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) پی ایس ایل کو اپنے آٹھویں سیزن کے آغاز سے قبل اضافی کمک طلب کرنا پڑی۔پی ایس ایل میں، مکمل یا جزوی طور پر دستیاب نہ ہونے والے کرکٹرز کے خلا کو پُر کرنے کے لیے متبادل ڈرافٹ تیار کیے جاتے ہیں۔اس مرحلے کا فیصلہ بھی گزشتہ روز ویڈیو لنک پر ہونے والے ڈرافٹ میں کیا گیا
ملتان سلطانز
ملتان سلطانز کے سکواڈ میں منتخب ہونے والے عادل رشید انگلش ٹیم کے ساتھ بین الاقوامی مصروفیات اور آرام کے باعث رواں برس آٹھویں ایڈیشن میں شرکت نہیں کر سکیں گے۔ اس سے پہلے. ہم وطن ہیری بروک بھی لاہور قلندرز اور جیسن رائے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے لیے دستیاب نہ ہونے کا امکان ہے ۔
یاد رہے کہ بروک نے شاندار پاور ہٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے گزشتہ ایڈیشن میں سنچری سمیت اہم ترین اننگز کھیلی، انہوں نے 264 رنز بنا کر قلندرز کی ٹائٹل جیت میں اہم کردار ادا کیا۔ ہیری بروک اور عادل راشد آئی پی ایل میں سن رائزرز حیدرآباد کے لیے دستیاب ہوں گے، جارح انگلش بلے باز کا 13.25 کروڑ اور اسپنر کا 2 کروڑ کا معاہدہ ہے۔
دوسری جانب کئی دیگر کرکٹرز بین الاقوامی اور دیگر وعدوں کی وجہ سے جزوی طور پر دستیاب نہیں ہیں۔ ملتان سلطانز کے پاس جزوی طور پر ڈیوڈ ملر، عقیل حسین اور ٹم ڈیوڈ کے ساتھ عادل رشید کو وین پارنل کی جگہ اور نوجوان لیگ اسپنر اظہار الحق نوید بطور سپلیمنٹری کے طور پر دستیاب ہیں۔ کیرون پولارڈ اور عماد بٹ کو کیٹیگری میں منتخب کیا گیا۔
لاہور قلندرز
لاہور قلندرزنے سیم بلنگز، کوشل مینڈس اور شان ڈیڈسویل کو شامل کیا تاکہ راشد خان اور جارڈن کاکس ہیری بروک کے ساتھ پہلے 3 میچوں کے لیے دستیاب نہ ہوں، احسن بھٹی کو سپلیمنٹری پلیئر کے طور پر منتخب کیا گیا۔
اسلام آباد یونائیٹڈ
اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم الیکس ہیلز، رحمان اللہ گرباز کی جزوی غیر موجودگی کی صورت میں ٹام کرن، ٹائمل ملز اور گس اٹکنسن کے ساتھ سپلیمنٹری کھلاڑی ظفر گوہر کی خدمات سے مستفید ہو گی