پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے مطابق 22 ممالک کے 485 غیر ملکی کھلاڑیوں نے پی ایس ایل 9 کے لیے رجسٹریشن کرائی ہے۔پی سی بی نے بتایا کہ پلاٹینم کیٹیگری میں 46 غیر ملکی کھلاڑی رجسٹرڈ ہوئے، 76 ڈائمنڈ کیٹیگری میں ہوئے پی ایس ایل 9 کے لیے انگلینڈ کے 158، ویسٹ انڈیز کے 58، سری لنکا سے 40، افغانستان سے 36 اور جنوبی افریقہ کے 30 کھلاڑیوں نے رجسٹریشن کرائی ہے۔
پی سی بی کے مطابق بنگلہ دیش کے 21، نیوزی لینڈ کے 18، آسٹریلیا کے 16، زمبابوے کے 11 اور آئرلینڈ کے 9 کھلاڑی رجسٹرڈ ہوئے۔پی سی بی کے مطابق آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی 20 رینکنگ میں ٹاپ 10 کھلاڑیوں نے بھی پی ایس ایل 9 کے لیے رجسٹریشن کرائی ہے۔پی سی بی کا کہنا ہے کہ ڈیوڈ ملن، رضا ہینڈرکس پی ایس ایل ڈرافٹ کے لیے رجسٹر ہونے والوں میں شامل ہیں۔اس کے علاوہ سری لنکا کے مہیش تھکشانے، افغانستان کے فضل حق فاروقی، مجیب الرحمان اور ویسٹ انڈیز کے عقیل حسین نے رجسٹریشن کرائی۔پی ایس ایل 2024 کا پلیئر ڈرافٹ 13 دسمبر کو ہوگا۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ آئی سی سی کے ساتھی ممالک کے کھلاڑیوں نے بھی پی ایس ایل کے لیے رجسٹریشن کرائی۔پی سی بی کے مطابق پلاٹینم کیٹیگری میں ایشٹن ایگر، رحمان اللہ گرباز، بین ڈکٹ، لاک ووڈ جیسے معروف کرکٹرز شامل ہیں۔واضح رہے کہ پی ایس ایل 9 کی ڈرافٹنگ 13 دسمبر کو لاہور میں ہوگی۔