پی ایس ایل 9 ، گلیڈی ایٹرز کی مسلسل دوسری فتح

قذافی سٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں لاہور قلندر کا 188 رنز کا ہدف کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے آخری اوور میں 5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ٹورنامنٹ میں لاہور قلندرز کی یہ مسلسل دوسری شکست ہے جبکہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز مسلسل دوسری فتح حاصل کرنے میں کامیاب ہوئی ہے۔لاہور قلندرز کو اپنے پہلے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے شکست دی تھی جبکہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پشاور زلمی کو شکست دی تھی۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے خواجہ نفی نے ناقابل شکست 60 رنز بنا کر ٹیم کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا۔ ان کی اننگز میں 3 چھکے اور 4 چوکے شامل تھے۔ سعود شکیل نے 40 اور جیسن رائے نے 24 رنز بنائے۔ریلی روسو نے 18، سرفراز احمد نے 11، شرفین ردرفورڈ نے 14 اور عقیل حسین نے 9 رنز بنائے۔لاہور قلندرز کی جانب سے شاہین آفریدی، حارث رؤف، زمان خان، سلمان فیاض اور سکندر رضا نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔حارث رؤف 4 اوورز میں 47 رنز دے کر مہنگے ترین بولر ثابت ہوئے۔اس سے قبل لاہور قلندرز کے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ لاہور قلندرز نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 187 رنز بنائے۔صاحبزادہ فرحان 62 اور جہانداد خان 45 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

فخرزمان 6، راسی وین ڈیر ڈوسن 15، عبداللہ شفیق 11، سکندر رضا 18، کورلوس براتھویٹ 6، شاہین آفریدی 12 اور سلمان فیاض 2 رنز بنا کر نمایاں رہے۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے عقیل حسین اور محمد حسنین نے 2، 2 جبکہ ابرار احمد، محمد عامر اور محمد وسیم نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔یاد رہے کہ پی ایس ایل کے افتتاحی میچ میں لاہور قلندرز کو اسلام آباد یونائیٹڈ نے 8 وکٹوں سے شکست دی تھی جب کہ اپنے پہلے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پشاور زلمی کو 16 رنز سے شکست دی تھی۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز آج کے میچ میں جیت کے ساتھ جیت کا سلسلہ برقرار رکھنے کی کوشش کرے گی جبکہ لاہور قلندرز پہلے میچ میں شکست کے بعد اپنا دوسرا میچ جیتنے کی بھرپور کوشش کرے گی۔لاہور قلندرز: فخر زمان، صاحبزادہ فرحان، راسی وین ڈیر ڈوسن، عبداللہ شفیق، سکندر رضا، سلمان فیاض، کارلوس براتھویٹ، جہانداد خان، شاہین آفریدی (کپتان)، حارث رؤف، زمان خان۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرز: جیسن رائے، سعود شکیل، خواجہ ناف، ریلی روسو (کپتان)، سرفراز احمد، شیرفین ردرفورڈ، عقیل حسین، محمد وسیم جونیئر، محمد حسنین، محمد عامر، ابرار احمد۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    https://lahoremeat.ca/
    halal meat in calgary

    ویب سائٹ پر اشتہار کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

    اشتہارات اور خبروں کیلئے اردو ورلڈ کینیڈا سے رابطہ کریں     923455060897+  یا اس ایڈریس پرمیل کریں
     urduworldcanada@gmail.com

    رازداری کی پالیسی

    اردو ورلڈ کینیڈا کے تمام جملہ حقوق محفوظ ہیں۔ ︳    2024 @ urduworld.ca