پی ایس ایل 9، لاہور قلندرز مسلسل تیسرے میچ میں ہار گئے

ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں ملتان سلطانز نے 19 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 167 رنز کا ہدف حاصل کیا.یہ ٹورنامنٹ میں لاہور قلندرز کی مسلسل تیسری شکست ہے جبکہ ملتان سلطانز لگاتار تیسرا میچ جیتنے میں کامیاب رہے ہیں۔محمد رضوان کی کپتانی میں ملتان سلطانز نے اپنے پہلے میچ میں کراچی کنگز کو، دوسرے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کو اور تیسرے میچ میں لاہور قلندرز کو شکست دی۔ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان نے لاہور قلندرز کے خلاف 82 رنز کی شاندار اننگز کھیل کر ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔

افتخار احمد نے دھواں دار بیٹنگ کرتے ہوئے صرف 11 گیندوں پر ناقابل شکست 34 رنز بنا کر میچ ختم کیا۔ڈیوڈ ولی نے 25، رضا ہینڈرکس نے 9 اور یاسر خان نے 8 رنز بنائے. ڈیوڈ میلان اکاؤنٹ کھولے بغیر پویلین واپس آگئے۔شاہین آفریدی اور زمان خان نے دو دو وکٹیں حاصل کیں جبکہ جار جے لنڈے نے ایک وکٹ حاصل کی۔اس سے قبل لاہور قلندرز کے کپتان شاہین آفریدی نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا. لاہور قلندرز نے 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 166 رنز بنائے، راسی وین ڈیر ڈوسن 54 رنز اور فخر زمان نے 41 رنز بنائے۔سکندر رضا نے 23، جہانداد خان نے 16 اور صاحبزادہ فرحان نے 2 رنز بنائے. عبداللہ شفیق نے 6 اور کارلوس بریتھویٹ 15 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

ملتان سلطانز کی جانب سے محمد علی نے 2، عباس آفریدی اور اسامہ میر نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ملتان سلطان: محمد رضوان (کپتان)، ڈیوڈ ملان، رضا ہینڈرکس، یاسر خان، افتخار احمد، خوشدل شاہ، ڈیوڈ ولی، اسامہ میر، عباس آفریدی، محمد علی، شاہنواز درمان.لاہور قلندرز: فخر زمان، صاحبزادہ فرحان، راسی وان ڈیر دوسن، عبداللہ شفیق، سکندر رضا، جارج لنڈے، کارلوس براتھویٹ، جہانداد خان، شاہین آفریدی (کپتان)، حارث رؤف، زمان خان۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھURDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    ویب سائٹ پر اشتہار کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

    اشتہارات اور خبروں کیلئے اردو ورلڈ کینیڈا سے رابطہ کریں     923455060897+  یا اس ایڈریس پرمیل کریں
     urduworldcanada@gmail.com

    رازداری کی پالیسی

    اردو ورلڈ کینیڈا کے تمام جملہ حقوق محفوظ ہیں۔ ︳    2024 @ urduworld.ca