پی ایس ایل 9، کون سا کھلاڑی کس ٹیم کا حصہ ہوگا؟ ، ڈرافٹنگ مکمل

ایونٹ میں شریک تمام 6 فرنچائزز نے مختلف کیٹیگریز سے کھلاڑیوں کا انتخاب کیا اور اپنے 18 رکنی اسکواڈز کو مکمل کیا۔پی ایس ایل 9 کی ڈرافٹ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ذکاء اشرف کا کہنا تھا کہ میری نیک تمنائیں ٹیموں کے ساتھ ہیں، پی ایس ایل کا جو پودا 2016 میں لگایا گیا تھا وہ آج درخت بن چکا ہے۔انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل کے میچز کراچی، لاہور، راولپنڈی اور ملتان میں ہوں گے، تمام فرنچائزز پی ایس ایل میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہیں، ہم سب مل کر پاکستان کرکٹ اور لیگ کے لیے کام کرتے رہیں گے۔

پلاٹینم کیٹیگری
پلاٹینم کیٹیگری راؤنڈ ون میں ملتان سلطانز نے ڈیوڈ ولی کو، کراچی کنگز نے کیرون پولارڈ، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے شیرفن ردرفورڈ اور محمد عامر، پشاور زلمی نے افغانستان کے نور احمد، لاہور قلندرز نے فخر زمان کو چنا۔ پلاٹینم کے دوسرے راؤنڈ میں لاہور قلندرز نے راسی ون ڈار ڈیسن، اسلام آباد یونائیٹڈ نے انگلینڈ کے جارڈن کاکس، کراچی کنگز نے ڈینیئل سمز اور محمد نواز کو ٹیم کا حصہ بنایا۔

ڈائمنڈ کیٹیگری
ملتان سلطانز نے پی ایس ایل 9 کے لیے ڈائمنڈ کیٹیگری کے پہلے راؤنڈ میں ڈیوڈ ملان کو منتخب کیا۔ اپنے پہلے انتخاب میں، پشاور زلمی نے آصف علی، اسلام آباد یونائیٹڈ نے ٹمل ملز، کراچی کنگز نے نیوزی لینڈ کے ٹم سیفرٹ اور لاہور قلندرز نے صاحبزادہ فرحان کو چنا۔سرفراز احمد پی ایس ایل 9 میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان رہیں گے۔

گولڈ کیٹیگری
پشاور زلمی نے افغانستان کے نوین الحق کو گولڈ کیٹیگری میں منتخب کیا۔اس کے علاوہ ملتان سلطانز نے گولڈ کیٹیگری میں جنوبی افریقہ کے رضا ہینڈرکس اور انگلینڈ کے ریسی ٹوپلے کو منتخب کیا۔

سلوری کیٹیگری
پی ایس ایل 9 کے لیے ملتان سلطانز نے سلور کیٹیگری میں طیب طاہر، شاہنواز دھانی، محمد علی اور عثمان خان کو منتخب کیا۔سلور کیٹیگری میں لاہور قلندرز نے محمد عمران جونیئر، احسن حفیظ بھٹی اور ڈان لارنس، سلور کیٹیگری میں کراچی کنگز نے محمد عامر خان اور انور علی، عرفات منہاس، پشاور زلمی نے عارف یعقوب، عمیر آفریدی اور ڈین موسلے، اسلام آباد یونائیٹڈ شاداب ، میتھیو فورڈ، سلمان علی آغا اور قاسم اکرم، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے سعود شکیل، سجاد علی جونیئر اور عثمان قادر کا انتخاب کیا۔

ایمرجنگ کیٹیگری
ایمرجنگ کیٹیگری کے پہلے راؤنڈ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے نسیم شاہ کے بھائی حنین شاہ، پشاور زلمی نے محمد ذیشان، ملتان سلطان نے یاسر خان، لاہور قلندرز نے جہانداد خان، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے عادل ناز اور کراچی کنگز نے سراج الدین کو منتخب کیا۔ ایمرجنگ کیٹیگری راؤنڈ 2 میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے خواجہ نفی، لاہور قلندرز نے فریدون محمود اور اسلام آباد یونائیٹڈ نے نسیم شاہ کے بھائی عبید شاہ کو منتخب کیا۔واضح رہے کہ نسیم شاہ اور ان کے دونوں بھائی پی ایس ایل 2024 میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی نمائندگی کریں گے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    https://lahoremeat.ca/
    halal meat in calgary

    ویب سائٹ پر اشتہار کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

    اشتہارات اور خبروں کیلئے اردو ورلڈ کینیڈا سے رابطہ کریں     923455060897+  یا اس ایڈریس پرمیل کریں
     urduworldcanada@gmail.com

    رازداری کی پالیسی

    اردو ورلڈ کینیڈا کے تمام جملہ حقوق محفوظ ہیں۔ ︳    2024 @ urduworld.ca