317
ارودو ورلڈ کنیڈا ( ویب نیوز ) ، غیر ملکی کھلاڑیوں کا انکار پی ایس ایل کے کے پی کے اور بلوچستان میں ہونیوالے والے میچز خطرے میں پڑ گئے، غیر ملکی کھلاڑی سفری ہدایت کے تحت خیبرپختونخوا نہیں آنا چاہتے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے سی ای او فیصل حسنین نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا خبیر پختونخواہ اور بلوچستان میں پی ایس ایل میچز کا انعقاد مشکل ہو گیاکیونکہ پی ایس ایل میں شامل غیر ملکی کھلاڑی اپنے ممالک کے سفری رہنما خطوط کے تحت خیبر پختونخوا اور بلوچستان نہیں آنا چاہتے
یہ بھی پڑھی
پی ایس ایل ٹرافی کے ساتھ تصویر کھنچوائیں، لیکن شرط کیا ہے؟
ذرائع کا کہنا ہے کہ غیر ملکی کھلاڑیوں کو احتیاط سے سفر کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کے سی ای او فیصل حسنین نے وہ خیبرپختونخوا میں بین الاقوامی کرکٹ کی بحالی کے لیے کوشاں ہیں ،ایک بڑا کرکٹ ایونٹ منعقد کر رہے تھے اور انہی وجوہات کی وجہ سے نہیں کر سکے۔
خیبرپختونخوا حکومت اور پاکستان کرکٹ بورڈ کے درمیان حیات آباد کرکٹ اسٹیڈیم کو پی سی بی کے حوالے کرنے کا معاہدہ ہوا اور صوبے میں ٹیلنٹ کے لیے بھی معاہدہ کیا گیا۔