اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )پی ایس ایل کی ٹیم اسلام آباد یونائیٹڈ نے نئی تاریخ رقم کر دی۔
پی ایس ایل کے 24ویں میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے ملتان سلطانز کو 2 وکٹوں سے شکست دے دی۔
ملتان سلطانز کا 206 رنز کا ہدف اسلام آباد یونائیٹڈ نے آخری اوور میں 8 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ہدف کے تعاقب میں اسلام آباد یونائیٹڈ کو آخری اوور میں 18 رنز درکار تھے۔
یہ بھی پڑھیں
اسلام آباد یونائیٹڈ نے پشاور زلمی کو 6 وکٹوں سے شکست دیدی
اس موقع پر اسلام آباد کے بلے باز فہیم اشرف نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے اپنی ٹیم کو فتح سے ہمکنار کیا۔اسلام آباد نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد ملتان کو 2 وکٹوں سے شکست دے دی۔
فہیم اشرف کی 51 رنز کی ناقابل شکست اننگز کی بدولت اسلام آباد یونائیٹڈ نے مطلوبہ ہدف آخری اوور کی 5ویں گیند پر 8 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا اور یوں 2 وکٹوں سے کامیابی حاصل کر لی۔
مزید پڑھیں
ملتان سلطانز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 52 رنز سے ہرا دیا
اس کامیابی سے اسلام آباد یونائیٹڈ نے پی ایس ایل میں نئی تاریخ رقم کردی۔ پی ایس ایل کی تاریخ میں پہلی بار کسی بھی ٹیم نے آخری (20ویں) اوور میں 18 رنز کا ہدف حاصل کیا ہے۔