پی ایس ایل، لاہور قلندرز نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد ملتان سلطانز کو  شکست دیدی 

 اردو ورلڈ کینڈا ( ویب نیوز ) ملتان کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے گئے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے آٹھویں ایڈیشن کے افتتاحی میچ میں ملتان سلطانز مقررہ 20 اوورز میں 176 رنز کے تعاقب میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 174 رنز بنا سکی۔

ملتان سلطانز کی جانب سے کپتان محمد رضوان نے 75 رنز بنائے۔ شان مسعود 35، ڈیوڈ ملر 25 اور کیرون پولارڈ 19 رنز بنا کر نمایاں رہے۔لاہور قلندرز کی جانب سے کپتان شاہین شاہ آفریدی، حارث رؤف، حسین طلعت اور زمان خان نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

اس سے قبل لاہور قلندرز نے ملتان سلطانز کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 175 رنز بنائے۔لاہور قلندرز کی جانب سے فخر زمان نے 66 رنز بنائے۔

مرزا طاہر بیگ نے 32، حسین طلعت نے 20 اور شائی ہوپ نے 19 رنز بنائے۔سکندر رضا 19 رنز بنانے کے بعد ناٹ آؤٹ پویلین لوٹ گئے۔ملتان سلطانز کی جانب سے احسان اللہ اور اسامہ میر نے 2,2 جبکہ عقیل حسین اور شاہنواز درمانی نے 1,1 وکٹ حاصل کی۔

 

 

 

 

 

 

 

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

     

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2024 اردو ورلڈ کینیڈا