پی ایس ایل کے میچزامریکہ میں ہونگے ؟

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) پاکستان سپر لیگ کھیلنے والی ٹیموں نے پی ایس ایل

کےمیچز امریکہ میں کروانے کی تجویز دیدی۔ فرنچائزز نے بھی اس تجوزیر کا

مثبت جواب دیا اور جونیئر لیگ کی ٹیمیں خریدنے میں بھی دلچسپی ظاہر کردی۔

پی ایس ایل گورننگ کونسل  کے اجلاس   میں ہوا اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا

چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ نے لیگ کو امریکا تک توسیع دینے پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

فرنچائزز نے اس تجویز کا مثبت جواب دیا، مستقبل میں ٹیمیں امریکی گراؤنڈز پر بھی ایکشن میں آسکتی ہیں ۔

 

فرنچائزز نے پاکستان جونیئر لیگ کی ٹیمیں خریدنے میں بھی دلچسپی ظاہر کی، جس پر بورڈ خوش تھا ۔

واضح رہے کہ اس وقت اے 20 اسی کمپنی کے ساتھ تجارتی اور پیداواری معاہدے پر دستخط کیے گئے ہیں۔

تاہم ٹیموں کی فروخت پی سی بی خود کرے گا کیونکہ پہلے ایڈیشن میں زیادہ دلچسپی نہیں دکھائی گئی

اور فرنچائزز فروخت نہیں ہوئیں ، اس مرتبہ پاکستان کرکٹ بورڈ  نے خود انتظام سنبھال لیا۔

یہ بھی پڑھیں

پی ایس ایل 8 کیلئے ٹیموں کی تشکیل کا عمل مکمل

ملاقات میں ٹی وی رائٹس کے بینک گارنٹی کے تنازع پر بھی بات ہوئی اور معاملہ افہام و تفہیم سے حل کرنے پر اتفاق کیا گیا ۔

اس حوالے سے عدالت میں کیس بھی چل رہا ہے، کمرشل پارٹنر کے ساتھ دیرینہ مالی تنازعہ بھی حل کرنے پر زور دیا گیا ۔

حکام نے فرنچائزز کو فیس ادا کرنے کی یقین دہانی کرائی، سروگیٹ اشتہارات کے معاملے پر بات آگے نہ بڑھ سکی ۔

فرنچائزز نے پی ایس ایل کا علیحدہ سیکرٹریٹ بنانے پر بھی اصرار کیا۔

بورڈ حکام اور ٹیم مالکان نے تمام معاملات پر ہلکے پھلکے انداز میں بات کی اور کسی بھی

مزید پڑھیں

پی ایس ایل ٹرافی کے ساتھ تصویر کھنچوائیں، لیکن شرط کیا ہے؟

بات پر کوئی تلخی دیکھنے میں نہیں آئی۔ پشاور زلمی کے مالک جاوید آفریدی اجلاس میں شریک نہیں ہوئے۔

وہ پشاور میں انٹرنیشنل میچز کے حوالے سے چیئرمین پی سی بی کے متنازع بیان سے ناخوش ہیں۔

انہوں نے مسودے میں شرکت سے بھی گریز کیا۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com