پی ایس ایل ،ملتان سلطانز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو شکست دیدی

ملتان کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں ملتان سلطانز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کا 145 رنز کا ہدف آخری اوور میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔رضا ہیڈرکس نے 58 اور محمد رضوان نے 43 رنز بنائے جبکہ افتخار احمد نے 18 رنز بنائے۔نسیم شاہ نے 2 جبکہ شاداب خان، عماد وسیم اور تیمل ملز نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔اس سے قبل ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان نے اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ کیا تھا۔اسلام یونائیٹڈ نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 10 وکٹوں کے نقصان پر 144 رنز بنائے۔ آغا سلمان 52 اور جارڈن کاکس 41 رنز کے ساتھ آٹ ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں

پی ایس ایل 9 ، گلیڈی ایٹرز کی مسلسل دوسری فتح

محمد علی اور عباس آفریدی نے 3، 3، اسامہ میر نے 2، ڈیوڈ ولی نے ایک وکٹ حاصل کی۔دونوں ٹیموں کے درمیان اس ٹورنامنٹ میں دو دو میچ کھیلے گئے جس میں ملتان سلطان نے دونوں میچ جیتے۔ اسلام آباد یونائیٹڈ کو ایک میچ میں کامیابی اور دوسرے میں شکست کا منہ دیکھنا پڑا۔ملتان سلطانز الیون: محمد رضوان(کپتان، وکٹ کیپر)، ڈیوڈ مولن، رضا ہینڈرکس، یاسر خان، افتخار احمد، خوشدل شاہ، ڈیوڈ ولی، اسامہ میر، عباس آفریدی، محمد علی، اولی اسٹون۔اسلام آباد یونائیٹڈ الیون: ایلکس ہیلز، کولن منرو، سلمان علی آغا، شاداب خان (کپتان)، اعظم خان (وکٹ کیپر)، جورڈن کاکس، عماد وسیم، فہیم اشرف، نسیم شاہ، عبید شاہ، تیمل ملز۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھURDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    ویب سائٹ پر اشتہار کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

    اشتہارات اور خبروں کیلئے اردو ورلڈ کینیڈا سے رابطہ کریں     923455060897+  یا اس ایڈریس پرمیل کریں
     urduworldcanada@gmail.com

    رازداری کی پالیسی

    اردو ورلڈ کینیڈا کے تمام جملہ حقوق محفوظ ہیں۔ ︳    2024 @ urduworld.ca