پی ایس ایل ،کوئٹہ نے کراچی کو 4 وکٹوں سے ہرا دیا

اردو ورلڈ کینیڈا (ویب نیوز ) پی ایس ایل کے 22ویں میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے مارٹن گپٹل کی شاندار اننگز کی بدولت کراچی کنگز کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی۔

پی ایس ایل کے راولپنڈی کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلے گئے میچ میں کوئٹہ کے کپتان سرفراز احمد نے ٹاس جیت کر کراچی کو بیٹنگ کی دعوت دی۔

کراچی کنگز کا آغاز اچھا نہ رہا اور اننگز کی پہلی ہی گیند پر نسیم شاہ نے میتھیو ویڈ کو وکٹوں کے پیچھے کیچ آؤٹ کر دیا، طیب طاہر اور قاسم اکرم بھی بالترتیب 7 اور 8 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو لاہور قلندرز سے 17 رنز کی شکست

تجربہ کار مڈل آرڈر بلے باز شعیب ملک بھی 13 رنز کے مہمان بنے جب کہ وکٹ کیپر بلے باز ایڈم روسنگٹن نے 69 رنز کی اننگز کھیلی، عماد وسیم نے 30 رنز بنائے اور عامر یامین 23 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔

کراچی کنگز نے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 164 رنز بنائے جبکہ کوئٹہ کی جانب سے نسیم شاہ اور امل خان نے دو دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے کراچی کنگز کی جانب سے دیا گیا 165 رنز کا ہدف آخری اوور میں 6 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا ۔

مزید پڑھیں

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو شکست، اسلام آباد یونائیٹڈپلے آف مرحلے میں داخل

مارٹن گپٹل 56 گیندوں پر 4 چھکوں اور 9 چوکوں کی مدد سے 86 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے۔ سرفراز احمد نے بھی 29 رنز کی ذمہ دارانہ اننگز کھیلی جب کہ محمد نواز 15 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com