اردوورلڈکینیڈا( ویب نیوز)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے اڈیالہ جیل کے باہر پیش آنے والے واقعے پر صحافی برادری سے غیر مشروط معافی مانگ لی، جس کے بعد پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس (پی ایف یو جے) نے اپنا احتجاج ختم کرنے کا اعلان کر دیا۔
واضح رہے کہ علیمہ خان سے سخت سوال پوچھنے پر پی ٹی آئی کارکنان اور بعض رہنماؤں نے صحافیوں کے ساتھ بدکلامی اور تشدد کیا تھا، جس کے بعد میڈیا نمائندے شدید احتجاج پر اتر آئے اور پارٹی قیادت سے معافی کا مطالبہ کیا۔
بیرسٹر گوہر نے اس افسوسناک واقعے پر کھلے الفاظ میں معذرت کی اور یقین دہانی کرائی کہ مستقبل میں ایسے اقدامات کی روک تھام کے لیے اقدامات کیے جائیں گے۔
ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی قیادت نے بھی کارکنان کے رویے پر برہمی کا اظہار کیا ہے اور واقعے کی تحقیقات کے لیے کمیٹی بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس کے علاوہ نعیم حیدر پنجھوتہ کے رویے پر شوکاز نوٹس جاری کرنے پر غور جاری ہے۔