103
اردوورلڈ کینیڈا( ویب نیوز)پاکستان تحریک انصاف کی سیاسی کمیٹی کا اجلاس اختتام پذیر ہوگیا، جس میں قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کے حوالے سے اہم فیصلے کیے گئے۔
ذرائع کے مطابق پارٹی نے قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں مشروط شرکت کی کہا ہے
سیاسی کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ تمام اراکین نے اس بات پر اتفاق کیا ہے کہ پی ٹی آئی اس وقت تک سیکورٹی کمیٹی کے اجلاس میں شرکت نہیں کرے گی جب تک پارٹی رہنماؤں کو بانی چیئرمین عمران خان سے ملاقات کی اجازت نہیں دی جاتی۔
انہوں نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی اجلاس میں صرف اسی صورت میں شرکت کرے گی جب بانی چیئرمین کے ساتھ میٹنگ کا اہتمام کیا جائے گا۔