اردوورلڈ کینیڈا( ویب نیوز)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے باہر احتجاج کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور خیبرپختونخوا سے اپنے تمام اراکین کو طلب کیا ہے۔
پاکستان تحریک انصاف کے ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی نے اسلام آباد اور لاہور ہائی کورٹس کے باہر احتجاج کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
پنجاب میں ایم این ایز اور ایم پی ایز لاہور ہائی کورٹ کے باہر مظاہرہ کریں گے جبکہ کے پی اسمبلی کے کے ارکان کو اسلام آباد پہنچنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق قیادت نے پی ٹی آئی خیبرپختونخوا کے صدر جنید اکبر کو تمام اراکین کو اسلام آباد لانے کی ذمہ داری سونپی ہے اور ان لوگوں کے حوالے سے خصوصی ہدایات جاری کی ہیں جو گزشتہ احتجاج سے غیر حاضر تھے۔
ذرائع کے مطابق جنید اکبر نے کے پی ممبران کو رات کو اسلام آباد پہنچنے کی ہدایت کی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان کے مقدمات کی سماعت کے موقع پر احتجاج کیا جائے گا۔