اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز)آزاد کشمیر میں بلدیاتی انتخابات کا پہلا مرحلہ مکمل ہو گیا جس میں مظفر آباد میں پی ٹی آئی کو شکست کا سامنا کرنا پڑا جب کہ مسلم لیگ ن نے میدان مار لیا۔
تفصیلات کے مطابق آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد میں پی ٹی آئی کو شکست ہوگئی، مظفرآباد میونسپل کارپوریشن کی 36 میں سے 8 نشستوں پر پی ٹی آئی نے کامیابی حاصل کی جب کہ ن لیگ 12 وارڈز کے ساتھ پہلے نمبر پر ہے۔
مظفرآباد بلدیاتی انتخابات میں پیپلز پارٹی کو بھی 7 نشستیں ملیں، 7 آزاد امیدوار بھی کامیاب ہوئے جب کہ مسلم کانفرنس نے 2 نشستیں حاصل کیں۔
3 اضلاع نیلم، وادی جہلم اور مظفرآباد کی 74 یونین کونسلوں میں سے 33 نشستوں پر تحریک انصاف کامیاب ہوئی۔
غیر سرکاری نتائج کے مطابق پیپلز پارٹی نے 23، مسلم لیگ ن نے 10، آزاد امیدواروں نے 5 جب کہ مسلم کانفرنس نے 2 نشستوں پر کامیابی حاصل کی۔