پی ٹی آئی کا صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے عام انتخابات کی تاریخ کا بلاتاخیر اعلان کرنے کا مطالبہ

اردوورلڈ کینیڈ ا ( ویب نیوز)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے عام انتخابات کی تاریخ کا بلاتاخیر اعلان کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔پی ٹی آئی کی کور کمیٹی کے اجلاس سے متعلق اعلامیے میں کہا گیا کہ صدر مملکت نے انتخابات کی تاریخ کے فوری تعین کے لیے قرارداد متفقہ طور پر منظور کرلی، جب کہ آئین کے تحت اختیارات اور خودمختاری جمہوریہ کے لیے مخصوص ہے

پی ٹی آئی کے مطابق پاکستان اپنی تاریخ کے نازک ترین دور سے گزر رہا ہے جس میں اسے آئینی، سیاسی، جمہوری، انتظامی، معاشی اور سماجی سطح پر انتہائی پیچیدہ مسائل اور بحرانوں کا سامنا ہے۔

کور کمیٹی کے مطابق اپریل 2022 میں حکومت کی تبدیلی کی سازش کے غیر جمہوری اور غیر آئینی اقدام سے ریاستی ڈھانچے اور حکومتی نظام میں انتشار اور افراتفری پھیلی ہوئی ہے، حکومت کی تبدیلی کی سازش نے ملکی سلامتی، قومی یکجہتی، قومی ترقی  کو نقصان پہنچایا ہے۔ لوگوں کے بنیادی حقوق اور ان کی زندگیوں میں ناقابل تصور ہیجان اور اضطراب پیدا کیا۔

پی ٹی آئی کے مطابق یہ جوش اور اضطراب ہر گزرتے دن کے ساتھ شدت اختیار کرتا جا رہا ہے، پنجاب اور خیبرپختونخوا کی اسمبلیاں بالترتیب 14 اور 18 جنوری 2023 کو تحلیل کر دی گئیں، پی ڈی ایم کی حکومت نے  90 دنوں میں انتخابات سے گریز کیا گیا۔

کور کمیٹی پی ٹی آئی کے مطابقآئین کا آرٹیکل (5) 48 صدر کو پابند کرتا ہے کہ وہ قومی اسمبلی کی قبل از وقت تحلیل ہونے کی صورت میں انتخابات کے انعقاد کے لیے 90 دن کے اندر تاریخ طے کرے۔

 

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com