53
اردوورلڈ کینیڈا(ویب نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما رؤف حسن نے کہا ہے کہ پارٹی اب بھی کسی قسم کی ڈیل کے خواہاں نہیں۔
نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے رؤف حسن نے پی ٹی آئی کے سینئر رہنما اعظم سواتی کی حالیہ کوششوں پر بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ پارٹی کا حصہ رہتے ہوئے کوئی بھی عمل پارٹی کے دائرہ کار میں رہنا چاہیے اور عوامی تنازعات کا حصہ نہیں بننا چاہیے۔
انہوں نے اس بات کا اعادہ کیا کہ پی ٹی آئی کسی بیک ڈور انتظامات کی تلاش میں نہیں ہے اور وہ صرف آئینی اور قانونی ذرائع سے ریاست کے ساتھ منسلک ہونا چاہتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر عمران خان ڈیل چاہتے تو دو سال جیل میں نہ گزارتے۔
ہم چاہتے ہیں ملک آگے بڑھے تمام معاملات حل ہونے چاہیے۔