اردو ورلڈ کینیڈ ا (ویب نیوز) سینئر صحافی، کالم نگاراور سینئر اینکر پرسن جاوید چوہدری نے انکشاف کیا ہے کہ ایوان صدر میں پی ٹی آئی اور حکومت کے مذاکرات چل رہے ہیں عمران خان چاہ رہے ہیں کہ اتنا ٹائم دیا جائے کہ مذاکرات کامیاب ہوجائیں اور یہی وجہ ہے کہ انہوں نے مارچ کا شیڈول تبدیل کیا ہے عمران خان چاہتے ہیں کہ اسسٹیبلشمنٹ پر دبائو بڑھے مذاکرات کی جو گارنٹی ہے وہ اسٹیبلشمنٹ دے اسی لئے وہ لانگ مارچ کو لیکر آہستہ آہستہ اسلام آباد کی طرف بڑھ رہے ہیں جاوید چوہدری نے کہا کہ الیکشن ستمبر میں ہی ہوں گے عمران خان اپنی مقبولیت کو برقرار رکھنے کیلئے سڑکوں پر نکلے ہیں جاوید چوہدری نے کہا کہ ایوان صدر میں ہونے والے مذاکرات میں پی ٹی آئی اور حکومت کی طرف سے لوگ شامل ہیں یہ مذاکرات ناکام ہونے کی صور ت میں بھی الیکشن جلد ہوتے نظر نہیں آتے ۔
107