پی ٹی آئی نے وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب سے متعلق ہائیکورٹ کا فیصلہ چیلنج کردیا،سپریم کورٹ کا پنج تشکیل ، آج ہی سماعت

 

اردو ورلڈکینیڈا ( ویب نیو ز)پاکستان تحریک انصاف نے وزیراعلیٰ پنجاب سے متعلق لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا۔

سپریم کورٹ میں درخواست پی ٹی آئی کے وکلا فیصل چوہدری اور امتیاز صدیقی نے دائر کی ہے۔

پی ٹی آئی نے سپریم کورٹ سے اپیل منظور کرنے کی استدعا کی ہے۔

اپیل میں کہا گیا کہ درخواست کے فیصلے تک وزیراعلیٰ پنجاب کا انتخاب روک دیا جائے۔

دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ (ق) نے بھی لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف اپنی درخواست تیار کر لی ہے جو آج سپریم کورٹ میں دائر کی جائے گی۔

لاہور ہائی کورٹ نے پیر کو وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کے انتخاب کے خلاف پی ٹی آئی کی درخواستیں منظور کر کے فیصلہ سنایا تھ
لاہور ہائیکورٹ کے حکم پر پنجاب اسمبلی کا اجلاس آج شام 4 بجے طلب کر لیا گیا ہے۔

ادھرسپریم کورٹ نے پی ٹی آئی کی جانب سے وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کے معاملے پر تین رکنی بینچ تشکیل دے دیا ہے جس میں چیف جسٹس عمر عطا بندیال، جسٹس اعجاز الاحسن اور جسٹس جمال خان مندوخیل شامل ہیں۔بنچ آج ڈیڑھ بجے سماعت کریگا

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    https://lahoremeat.ca/
    halal meat in calgary

    ویب سائٹ پر اشتہار کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

    اشتہارات اور خبروں کیلئے اردو ورلڈ کینیڈا سے رابطہ کریں     923455060897+  یا اس ایڈریس پرمیل کریں
     urduworldcanada@gmail.com

    رازداری کی پالیسی

    اردو ورلڈ کینیڈا کے تمام جملہ حقوق محفوظ ہیں۔ ︳    2024 @ urduworld.ca