پی ٹی آئی نے القادر ٹرسٹ کیس کا فیصلہ چیلنج کرنے کا فیصلہ کرلیا

اردوورلڈ کینیڈا( ویب نیوز)پی ٹی آئی نے القادر ٹرسٹ کیس کا فیصلہ پیر کے روز چیلنج کرنے کا فیصلہ کر لیا۔چیئرمین بیرسٹرگوہر علی خان کی سربراہی میں پی ٹی آئی سیاسی کمیٹی کا اجلاس ہوا، اجلاس میں عمرایوب، شبلی فراز،علی امین گنڈاپور، اسد قیصر، سلمان اکرم راجہ ودیگر شریک ہوئے ۔
پی ٹی آئی ذرائع کے مطابق اجلاس میں القادر کیس کے فیصلے اور مذاکرات سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ اجلاس میں لیگل ٹیم کی جانب سے القادر ٹرسٹ کیس پر بریفنگ دی گئی جبکہ کمیٹی نے القادر ٹرسٹ کیس کا فیصلہ پیر کے روز چیلنج کرنے کا فیصلہ کیا۔
واضح رہے 190 ملین پاؤنڈز کیس میں بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کو 14 اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو 7 سال قید کی سزا سنا دی گئی۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔