کے پی اسمبلی تحلیل کرنے کی بات نہیں کی،نئے انتخابات کا ہمارا مطالبہ ہے،پی ٹی آئی

اردوورلڈ کینیڈا( ویب نیوز)پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر نے جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کو ٹیلی فون کیا اور خیبرپختونخوا اسمبلی تحلیل کرنے سے متعلق بیان پر کہا کہ ہم نے اپنی ملاقات میں کے پی اسمبلی تحلیل کرنے کی بات نہیں کی۔
پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر کا کہنا تھا کہ ملاقات میں ملک میں نئے انتخابات کے مطالبے پر بات ہوئی۔ ملک میں نئے انتخابات پر پی ٹی آئی اور جے یو آئی کا موقف ایک ہے۔
دوسری جانب چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر خان نے بھی جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے اسمبلیوں کی تحلیل یا استعفوں پر بات نہ کرنے کی تصدیق کی ہے۔
بیرسٹر گوہر خان نے کہا کہ خیبرپختونخوا اسمبلی کی تحلیل یا قومی اسمبلی سے استعفوں پر مولانا فضل الرحمان سے کوئی مشاورت نہیں ہوئی اور نہ ہی ایسا کوئی فیصلہ ہوا ہے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔