135
اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )مردان کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت نے پی ٹی آئی رہنما علی محمد خان کی ضمانت منظور کرتے ہوئے انہیں رہا کرنے کا حکم دے دیا۔
مرادان کے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ملا وزیر نے سابق وزیر مملکت اور پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما علی محمد خان کی درخواست ضمانت کی سماعت کی۔
مرکزی رہنما پاکستان تحریک انصاف علی محمد خان کی جانب سے ایڈووکیٹ ندیم شاہ عدالت میں پیش ہوئے۔
بعد ازاں مردان کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت نے پی ٹی آئی رہنما علی محمد خان کی ضمانت منظور کرتے ہوئے ان کی رہائی کا حکم دیا۔
واضح رہے کہ اینٹی کرپشن کے مطابق علی محمد خان پر ترقیاتی سکیم من پسند ٹھیکیداروں کو دینے کا الزام ہے، اس غیر قانونی الاٹمنٹ سے سرکاری خزانے کو 1 کروڑ 78 لاکھ روپے کا نقصان پہنچا۔