پی ٹی آئی کے رہنما بیرون ملک بیٹھ کر ملک دشمن سرگرمیوں میں ملوث ہیں،خواجہ آصف

اردوورلڈکینیڈا(ویب نیوز)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے رہنما جو بیرون ملک ہیں، پاکستان کے خلاف سرگرمیوں میں ملوث ہیں

انہوں نے ایکس (سابق ٹوئٹر) پر بیان میں کہا کہ یہ رہنما پہلے پاکستان سے بھاگ کر گئے اور اب بیرون ملک پاکستانیوں سے پیسہ جمع کر کے پرتعیش زندگی گزار رہے ہیں

خواجہ آصف نے کہا کہ اگر ان میں ہمت ہے تو پاکستان آئیں اور یہاں سیاسی جنگ لڑیں، یورپ میں پاکستان کے لیے جی ایس پی پلس سہولت کے خلاف لابنگ کرنا ملک دشمنی اور غداری کے زمرے میں آتا ہے

وزیر دفاع نے مزید کہا کہ سیاسی آزمائشیں بے نظیر بھٹو اور نواز شریف نے بھی دیکھی ہیں مگر انہوں نے وطن کے مفادات کو کبھی نشانہ نہیں بنایا، سیاسی لڑائیاں پاکستان میں لڑیں اور قیمت بھی ادا کی مگر ریاست اور قوم کو نقصان پہنچانے کا کبھی سوچا نہیں

خواجہ آصف نے الزام لگایا کہ پی ٹی آئی کے بانی اور ان کی ٹیم نے پہلے آئی ایم ایف کو خط لکھ کر ملک کو دیوالیہ کرنے کی کوشش کی اور اب بین الاقوامی سطح پر پاکستان کی برآمدات کو نقصان پہنچانے کی کوشش کر رہے ہیں

انہوں نے کہا کہ اگر یہ سب کچھ بھارت کرے تو سمجھ آتی ہے، لیکن اپنے آپ کو پاکستانی کہنے والے جب ملک دشمنی کرتے ہیں تو وہ "ننگِ وطن اور غدار” کہلائیں گے

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    📰 اقوامِ متحدہ سے تازہ ترین اردو خبریں