ے پی ٹی آئی رہنماؤں عمر ایوب، زرتاج گل اور شیخ وقاص اکرم کوگرفتار کرکے پیش کرنیکاحکم

اردوورلڈکینیڈا( ویب نیوز)اسلام آباد کی انسدادِ دہشت گردی عدالت نے پی ٹی آئی رہنماؤں عمر ایوب، شیخ وقاص اکرم اور زرتاج گل کی گرفتاری کے احکامات جاری کر دیے ہیں۔

سنگجانی جلسہ کیس کی سماعت کے دوران عدالت نے تینوں رہنماؤں کے وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے حکم دیا کہ انہیں گرفتار کرکے عدالت میں پیش کیا جائے۔

جج طاہر عباس سپرا نے سماعت کے دوران ریمارکس دیے کہ یہ تمام ملزمان اب تک ایک بار بھی عدالت میں پیش نہیں ہوئے۔ عدالت نے عمر ایوب کی حاضری سے استثنا کی درخواست بھی مسترد کر دی۔

پی ٹی آئی رہنماؤں کی جانب سے سردار محمد مصروف خان، آمنہ علی اور مرتضیٰ طوری ایڈووکیٹ پیش ہوئے۔ عدالت نے کیس کی آئندہ سماعت 20 اکتوبر تک ملتوی کر دی۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔