اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں نے لانگ مارچ کے دوران وزیر آباد میں عمران خان پر قاتلانہ حملے کے الزام میں گرفتار ملزم کے اعترافی بیان کو مسترد کر دیا ہے۔
پی ٹی آئی رہنما شہباز گل نے پنجاب پولیس کے ہاتھوں گرفتار ملزم کے ویڈیو بیان کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ بیان دینے والے اور فائرنگ کرنے والے کے کپڑوں میں فرق ہے، قوم اتنی بے وقوف نہیں۔
تحریک انصاف کے رہنما حماد اظہر کا کہنا ہے کہ اتنا آسان نہیں کہ فوری اعترافی بیان دے دیا، لوگ اتنے بے وقوف نہیں ہیں،کرائے کے قاتلوں سے ماضی میں پیسوں کے عوض خودکش حملے کرائے گئے
شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ ایسے بزدلانہ حملے ہمارے حوصلے پست نہیں کر سکتے۔
نجی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے عمران خان کے فوکل پرسن برائے ثقافت سلمان احمد نے کہا ہے کہ وہ عمران خان پر قاتلانہ حملے کے ملزم کے اعترافی بیان کو مسترد کرتے ہیں، یہ ایک پری پلان منصوبہ تھا جوناکام ہوا۔