تحریک انصاف نے مخصوص نشستوں سے محرومی کے بعد ممبران اسمبلی کے حوالے سے بڑا فیصلہ کرلیا

اردوورلڈ کینیڈا( ویب نیوز)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی پارلیمانی پارٹی نے مخصوص نشستوں سے متعلق سپریم کورٹ کے حالیہ فیصلے کے بعد پارٹی ارکان کی ممکنہ سیاسی وفاداری کی تبدیلی پر تشویش کا اظہار کیا ہے، اور اسی تناظر میں ارکانِ اسمبلی سے دوبارہ وفاداری کا حلف لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس کل اسلام آباد میں منعقد ہوگا، جس میں قومی اور صوبائی اسمبلی کے تمام اراکین کو شرکت کی ہدایت دی گئی ہے۔پارٹی ذرائع کے مطابق، اجلاس میں مخصوص نشستوں کے عدالتی فیصلے اور خیبرپختونخوا میں موجودہ سیاسی حالات پر مشاورت کی جائے گی۔ اس کے علاوہ، ارکان سے یہ بھی حلف لیا جائے گا کہ وہ کسی دوسری سیاسی جماعت میں شامل نہیں ہوں گے۔
مزید بتایا گیا ہے کہ خیبر پختونخوا اسمبلی کے 35 آزاد ارکان سے وفاداری کا تحریری حلف نامہ حاصل کیا جائے گا۔ یہ امر قابل ذکر ہے کہ پی ٹی آئی نے انتخابات کے بعد بھی اپنے تمام اراکین سے اسی نوعیت کا حلف لیا تھا۔
سپریم کورٹ کے مخصوص نشستوں کے حوالے سے فیصلے کے بعد قومی و صوبائی اسمبلیوں میں پی ٹی آئی کی پوزیشن کمزور ہوئی ہے، خاص طور پر خیبر پختونخوا میں جہاں اب اپوزیشن کو اکثریت حاصل کرنے کے لیے صرف آٹھ ووٹ درکار ہیں۔پارٹی قیادت کو اندیشہ ہے کہ آزاد امیدواروں سے دیگر سیاسی جماعتیں رابطے میں آ سکتی ہیں، جس کی روک تھام کے لیے اسلام آباد میں پارلیمانی اجلاس بلایا گیا ہے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔