پی ٹی آئی اجلاس ، استعفے نہیں ، اسمبلیاں تحلیل کرنے پر اتفاق ،تین دن میں اہم اعلان متوقع

 

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز)پاکستان تحریک انصاف کی سینئر قیادت نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ صوبائی اسمبلیوں سے استعفے نہیں دینگے بلکہ اسمبلیاں تحلیل کریںگے

پی ٹی آئی کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت پارٹی کا اجلاس ہوا جس میں پنجاب، سندھ اور کے پی کی سینئر قیادت نے شرکت کی جس میں جاری سیاسی صورتحال اور اسمبلیوں کی تحلیل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر پی ٹی آئی رہنمائوں اسد عمر، شاہ محمود قریشی، فواد چوہدری، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان، شفقت محمود، تیمور جھگڑا، علی امین گنڈا پور، علی ظفر ایڈووکیٹ، بابر اعوان، جمشید چیمہ، اعجاز چوہدری، فردوس شمیم ​​نقوی، عثمان بزدار موجود تھے۔ میٹنگ میں اجلاس میں سپیکر پنجاب اسمبلی سبطین خان، ڈاکٹر یاسمین راشد، عاطف خان، عمر ایوب، سینئر صوبائی وزیر میاں اسلم اقبال، محمود الرشید
، سیکرٹری اطلاعات فرخ حبیب، قاسم سوری نے شرکت کی۔

اجلاس کے بعد فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی تین دن میں اسمبلیاں تحلیل کرنے کی تاریخ کا اعلان کرے گی۔

اس سے قبل پی ٹی آئی کے سینئر رہنما اور سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا تھا کہ صوبائی اسمبلیوں کی تحلیل کے حوالے سے حتمی تاریخ تین دن میں دی جائے گی۔

صوبائی اسمبلیوں کی تحلیل کے معاملے پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ اس معاملے پر پی ٹی آئی قیادت کا اجلاس ہوا، جس میں صوبائی اسمبلیاں تحلیل کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ جمعہ کے اجلاس کے بعد پنجاب اور کے پی کی اسمبلیاں تحلیل کر دی جائیں گی۔

 

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    کالم / تجزیہ

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com