اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) پی ٹی آئی ارکان عمران کے بیان کا دفاع کرنے سے کتراتے ہیں ان خیالات کا اظہار وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے میڈیا سے گفتگو میں کیا انہوں نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے رہنما پارٹی کے چیئرمین کے بیانات کا دفاع کرنے سے گریزاں ہیں۔
وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ یہ پی ٹی آئی کے سربراہ کی سوچی سمجھی حکمت عملی تھی کہ پہلے اداروں کو متنازعہ بنانے کے لیے ان پر حملہ کریں اور پھر کہیں کہ وہ صرف میرٹ کی بات کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان جان بوجھ کر اگلے آرمی چیف کی تقرری پر سوالات اٹھا رہے ہیں۔
وزیر دفاع نے سوال کیا کہ کیا میرٹ پر عمران خان نے توشہ خانہ سے تحفے فروخت کیے؟
اس موقع پر وزیر خزانہ نے سوال کیا کہ کیا عثمان بزدار اور کے پی کے وزیراعلی میرٹ پر تعینات ہوئے؟
اگر عمران خان امریکی غلامی سے آزاد ہونے کی کوشش کر رہے تھے تو انہوں نے امریکہ میں لابنگ فرم کیوں کرائی؟
انہوں نے کہا کہ حکومت معیشت کی بحالی، بجلی اور ترقیاتی منصوبوں کی بحالی کے لیے جدوجہد کر رہی ہے جو عمران خان کے گزشتہ 4 سال کے دور حکومت میں تعطل کا شکار رہے۔