135
اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز)پاکستان تحریک انصاف نے الزام لگایا ہے کہ ہمارے پانچ ارکان اسمبلی کو ایک ارب بیس کروڑ روپے کی پیشکش کی گئی ہے۔
اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز)پاکستان تحریک انصاف نے الزام لگایا ہے کہ ہمارے پانچ ارکان اسمبلی کو ایک ارب بیس کروڑ روپے کی پیشکش کی گئی ہے۔
لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری نے کہا کہ موجودہ حکومت جمہوریت پر یقین نہیں رکھتی، ملکی ادارے کسی جماعت کا ساتھ نہیں دے رہے۔
انہوں نے کہا کہ مومنہ وحید پانچ کروڑ روپے لے کر منحرف ہو گئیں، ان کے جانے کے باوجود ہمارے 188 نمبر پورے ہیں، جب کہ اب اپوزیشن اور پی ڈی ایم مزید اراکین کو رشوت کی پیشکش کر رہے ہیں۔
فواد چوہدری نے کہا کہ مظفر گڑھ سے ہمارے 5 ارکان کو 1 ارب 20 کروڑ روپے کی پیشکش ہوئی ہے لیکن وہ دھمکیوں اور بھاری رقم کی پیشکش کے باوجود پارٹی سے وابستہ ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پنجاب اسمبلی نے گزشتہ 21 بل منظور کر کے اپنی عددی اکثریت ثابت کر دی ہے۔ بلوں کی منظوری دراصل وزیراعلیٰ پرویز الٰہی پر اعتماد کا اظہار ہے۔