اردوورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز) پی ٹی آئی احتجاج، اہم مقامات سیل، ،راولپنڈی میدان جنگ ، پولیس اور کارکنوں میں جھڑپیں جاریتحریک انصاف کے قافلے لیاقت باغ پہنچا شروع ہوگئے ،پولیس کی طرف سے شدید شیلنگ کا سلسلہ جاری ہے پی ٹی آئی کارکنوں کے گھروں پر راولپنڈی کے 32 تھانوں کی پولیس نے چھاپے مارے، اس دوران پارٹی کے دفاتر بند ہیں جب کہ رہنما روپوش ہو چکے ہیں۔ پاکستان تحریک انصاف کے راولپنڈی احتجاج کے پیش نظر گزشتہ شب کارکنوں کے گھروں پر راولپنڈی کے 32 تھانوں کی پولیس نے چھاپے مارے تازہ ترین صورتحال یہ ہے کہ راولپنڈی اس وقت میدان جنگ بن چکا تحریک انصاف کے کارکنوں کی طرف سے عمرا ن خان کے حق میں نعرے بازی کی جارہی ہے جبکہ پولیس نے شیلنگ کا سلسلہ شروع کررکھا ہے وزیر اعلیٰ کے پی کے علی امین گنڈا پور جو ایک بڑے قافلے کے ساتھ آرہے ہیں وہ ابھی راستے میں تحریک انصاف کے کارکن چارج ہیں جبکہ پولیس کے چاق وچوبند دستے بھی اپنا کام بخوبی سرانجام دے رہے ہیں۔
قبل ازیں وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے پریس کانفرنس میں کہا تھا کہ پنجاب پر لشکر کشی نہیں کرنے دینگے گنڈا پور کا علاج کرنا اچھی طرح جانتے ہیں جبکہ گنڈا پور ایک بڑے قافلے کے ہمراہ راولپنڈی کی طرف آرہے ہیں پاکستان تحریک انصاف کے احتجاج کے پیش نظر انتظامیہ نے راولپنڈی کے اہم مقامات سیل کرتے ہوئے داخلی راستے بند اور بھاری نفری تعینات کردی ہے،شہر کے تمام اہم چوراہے بند،فیض آباد کے قریبی علاقے بند، شہری خوار ہوگئے،سرکاری دفاتر میں حاضری کم،راولپنڈی کے تمام داخلی راستے بند،ہر جانب رکاوٹیں، راولپنڈی کنٹینرز کا شہر بن گیا،اڈیالہ جیل جانے والے تمام راستے بند کر دیئے گئے ۔
ہفتہ کو لیاقت باغ میں پی ٹی آئی کی جانب سے احتجاج کو روکنے کے لیے راولپنڈی انتظامیہ نے کنٹینرز لگا کر شہر کو مکمل طور پر سیل کر دیا ۔ کسی قسم کی ٹریفک شہر میں داخل نہیں ہو سکتی جب کہ راستے بند ہونے سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔ پولیس کے ہزاروں اہل کار مختلف مقامات پر تعینات کردیے گئے ہیں۔ شہر میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کی بھاری نفری تعینات ہے۔ لیاقت باغ مکمل طور پر سیل کر دیا گی