پی ٹی آئی احتجاج منسو خ،داخلی اور خارجی راستے کھول دئیے گئے،حالات زندگی معمول

 

اردوورلڈ کینیڈا( ویب نیوز)پاکستان تحریک انصاف کا احتجاج منسوخ ہونے کے بعد لاہور کے داخلی اور خارجی راستے کھول د ئیے گئے جب کہ موٹر ویز کو بھی ٹریفک کے لیے کھول دیا گیا۔

ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق شہر کے تمام داخلی اور خارجی راستے کھلے ہیں، ٹریفک راوی پل، پرانا راوی پل، سگیاں راوی پل سے شہر کے اندر اور باہر جا رہی ہے، ملتان روڈ پر ٹریفک ٹھوکر نیاز بیگ سے آ اور جا سکے گی۔
اسی طرح رائیونڈ روڈ، فیروز پور روڈ، گجومتہ بھی ٹریفک کے لیے کھول دیا گیا ہے، لاہور رنگ روڈ کو بھی ٹریفک کے لیے کھول دیا گیا ہے جب کہ شہر کے اندر ٹریفک معمول کے مطابق رواں دواں ہے۔
دوسری جانب موٹرویز بھی کھلنا شروع ہوگئیں، ایم 2 لاہور تا اسلام آباد کھول دیا گیا، ایم 11 سیالکوٹ سے لاہور بھی کھول دیا گیا۔
حکام کے مطابق ایم ون موٹروے پر بھی جلد مکمل ٹریفک بحال کر دی جائے گی، موٹر وے کو مرمت کے باعث بند کر دیا گیا، پشاور سے اسلام آباد تک ایم ون موٹروے کو مظاہرین نے پہلے ہی کھول دیا ہے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔