اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز) توشہ خانہ ریفرنس میں عمران خان کو نااہل قرا ردئیے جانے کے بعد ملک بھر میں تحریک انصاف کے کارکنوں کی طرف سے مظاہرے شروع ہوگئے ہیں ،اسلام آباد راولپنڈی،لاہور کراچی اور ملک کے مختلف شہروں میں پی ٹی آئی کارکنوں نے ٹائر جلاکر سڑکیں بلاک کردیں اور الیکشن کمیشن کے خلاف شدید نعرے بازی شروع کردی ہے ملک بھرمیں ہر جگہ تحریک انصاف کے کارکن باہر نکل رہے ہیں اورعمران خان کے حق میں اور الیکشن کمیشن کے خلاف نعرے بازی کر رہے ہیں
یادر رہے کہ الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کے چیئرمین کو توشہ خانہ ریفرنس میں نااہل کردیا ہے عمران خان اب قومی اسمبلی کے ممبر نہیں رہے اور ان کی سیٹ خالی قرار دے دی گئی ۔ ادھر الیکشن کمیشن کے باہر تحریک انصاف کے ایم این اے صالح محمد کے گارڈ نے مبینہ طور پر گولی چلا دی جس کے بعد دھکم پیل ہوئی اورپھر اسلام آباد پولیس نے پی ٹی آئی ممبر اسمبلی سمیت چار افراد کو گرفتار کرلیا کیونکہ گولی چلانے والاممبر اسمبلی کا گارڈ تھا چاروں افراد کو تھانے منتقل کردیا گیا ہے اور ان سے تفتیش کی جارہی ہے۔