پی ٹی آئی والے استعفے منظور نہ کرنے کا پیغام بھیجتے ہیں ، پرویز اشرف

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )قومی اسمبلی کے سپیکر راجہ پرویز اشرف نے ملک کو درپیش مسائل کے حل کے لئے حکومت اور اپوزیشن کے درمیان اتفاق رائے پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ جس طرح حکومت کی اہمیت ہے اسی طرح اپوزیشن بھی اہمیت رکھتی ہے۔

لاہور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے قومی اسمبلی کے سپیکر نے کہا کہ پی ٹی آئی کا شفاف انتخابات کا مطالبہ صرف اسی صورت میں پورا ہو سکتا ہے جب ہم بہتر قانون سازی کریں، بہتر اقدامات کریں اور سب اتفاق کے ساتھ حکمت عملی بنائیں۔انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کے رہنما استعفے منظور نہ کرنے کا پیغام بھیجتے ہیں۔

قومی اسمبلی نے قانون سازوں کی گرفتاری سے متعلق قوانین میں ترمیم کر دی

انہوں نے کہا کہ میں تمام سیاسی جماعتوں اور تمام مکاتب فکر کے لوگوں سے درخواست کرتا ہوں کہ پاکستان کی سیاست میں اب استحکام آنا چاہیے۔

ہمیں ایک ایسا ماحول بنانا ہوگا جہاں ہم ایک دوسرے کا احترام کریں اور اپنے چھوٹے چھوٹے معاملات کو ایک طرف رکھتے ہوئے ایک بڑے مقصد کے لیے اکٹھے ہوں۔

پی ٹی آئی ارکان کی قومی اسمبلی میں واپسی کیلئے سپریم کورٹ سے رجوع کر لیا گیا

اسپیکر نے اسمبلیوں کی اپنی مدت پوری کرنے کی اہمیت پر بھی زور دیا اور کہا کہ اس سے سیاست میں پختگی آئے گی اور نظام مضبوط ہوگا۔

halal meat in calgary

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    ویب سائٹ پر اشتہار کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

    اشتہارات اور خبروں کیلئے اردو ورلڈ کینیڈا سے رابطہ کریں     923455060897+  یا اس ایڈریس پرمیل کریں
     urduworldcanada@gmail.com

    رازداری کی پالیسی

    اردو ورلڈ کینیڈا کے تمام جملہ حقوق محفوظ ہیں۔ ︳    2024 @ urduworld.ca