عمران خان کے لائیو ٹیلی تھون کیلئے پی ٹی آئی ہائیکورٹ سے رجوع کریگی

 

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز)پاکستان تحریک انصاف نے تمام ٹی وی چینلز پر پی ٹی آئی کے سربراہ عمران خان کی سیلاب سے متاثرہ افراد کے لیے فنڈ ریزنگ ٹیلی تھون دکھانے کے لیے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

معاملے سے باخبر ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائر کرے گی اور پیمرا کی جانب سے عمران خان کی ٹی وی چینلز پر لائیو تقریر دکھانے پر پابندی ہٹانے کی بھی استدعا کرے گی۔

اس سے قبل ہفتہ کو سابق وزیراعظم اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے سیلاب متاثرین کے لیے فنڈز جمع کرنے کے لیے پیر کو بین الاقوامی ٹیلی تھون کا اعلان کیا۔

انہوں نے ٹویٹ کیا کہ وہ پیر کی رات سیلاب کے لیے فنڈز اکٹھا کرنے کے لیے ایک بین الاقوامی ٹیلی تھون منعقد کریں گے۔

سابق وزیراعظم نے کہا کہ عمران ٹائیگرز کو امدادی کاموں کے لیے رضاکارانہ طور پر متحرک کیا جائے گا۔

عمران خان نے مزید کہا کہ ثانیہ نشتر کی سربراہی میں ایک کمیٹی قائم کی جائے گی جو ضروریات کی بنیاد پر فنڈ مختص کرنے کی نشاندہی کرے گی۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com