اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز)عمران خان پر قاتلانہ حملے کے خلاف تحریک انصاف کا احتجاج جاری ہے۔
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اسد عمر نے اعلان کیا ہے کہ پارٹی آج شام 5 بجے ملک بھر میں احتجاجی مظاہرے کرے گی ۔
ٹوئٹر پر اعلان کرتے ہوئے اسد عمر نے کہا کہ پی ٹی آئی کے سربراہ عمران خان پر حملے کے ایک دن بعد پی ٹی آئی آج تمام بڑے شہروں میں احتجاج کرے گی ۔ حملہ جمعرات کو اس وقت ہوا جب خان، پی ٹی آئی کے دیگر رہنماؤں کے ساتھ اپنے کنٹینر پر اپنے لانگ مارچ کی قیادت کر رہے تھے۔
اسد عمر کا یہ اعلان عمران خان کی جانب سے 28 اکتوبر کو شروع کی گئی حکومت مخالف تحریک کو ختم کرنے کے چند گھنٹے بعد سامنے آیا ہے۔
عمران خان بارہا کہہ چکے ہیں کہ ان کی پارٹی کا ایک ہی مطالبہ ہے کہ حکومت آئندہ عام انتخابات کی تاریخ دے
اسد عمر نے کہا کہ پی ٹی آئی کی مقامی تنظیمیں اپنے اپنے شہروں میں احتجاج کے مقام کا اعلان کریں گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ میں لاہور کے لبرٹی چوک پر احتجاجی مظاہرے میں شرکت کروں گا۔
کل پانچ بجے پاکستان کے تمام شہروں میں احتجاجی اجتماع ہوں گے. ہر شہر کی احتجاج کی جگہ کا اعلان مقامی تنظیمیں کریں گی. ان کو دکھائیں حقیقی طور پر آزاد قوم کو کوئی دبا نہیں سکتا. میں خود لبرٹی چوک لاہور میں احتجاج میں شرکت کروں گا
— Asad Umar (@Asad_Umar) November 4, 2022