اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز)پاکستان تحریک انصاف کا کہنا ہے کہ حکمران اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ اپنے ‘فرنٹ مین کو پنجاب کا نگر ان وزیر اعلیٰ منتخب کروانے کے لیے کوششیں کررہا ہے، اگر میرٹ پر ان کی تقرری نہیں کی گئی تو قانونی کارروائی اور سخت احتجاج کیا جائے گا۔
پی ٹی آئی کا خیال ہے کہ پی ڈی ایم صوبے میں آئین کے مطابق مطلوبہ 90 دن کی مدت میں انتخابات کرانے کے بجائے کچھ اور سوچ رہی ہے۔
پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ ‘پی ڈی ایم انتخابات سے بھاگ رہی ہے، وہ پوری کوشش کریں گے کہ 90 دن میں انتخابات نہ ہوں۔
کو ن بنے گا نگران وزیراعلیٰ پنجاب ، فیصلہ آج
پارٹی کے سینیٹر بیرسٹر علی ظفر نے فواد چوہدری کے خیالات کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ اگر الیکشن کمیشن میرٹ پر وزیراعلیٰ کی تقرری میں ناکام ہوا تو پی ٹی آئی عدالت سے رجوع کرے گی۔
وفاقی اتحاد کے نامزد امیدواروں میں میڈیا ہاؤس کے مالک محسن رضا نقوی اور سابق بیوروکریٹ احد خان چیمہ شامل ہیں، احد چیمہ کو کرپشن کے مقدمات کا سامنا ہے جب کہ محسن نقوی آصف زرداری کے قریبی سمجھے جاتے ہیں۔
نگران وزیر اعلی پنجاب غیر جانبدار نہ ہوا تو قبول نہیں کرینگے ،عمران خان
دوسری جانب پرویز الٰہی اور عمران خان نے کیبنٹ سیکریٹری احمد نواز سکھیرا، سابق چیف سیکریٹری ناصر محمود کھوسہ اور سابق وزیر صحت نصیر خان کو نگرا ن وزیراعلیٰ پنجاب نامزد کردیا۔
بعد ازاں انہوں نے ناصر کھوسہ اور نصیر خان کا نام نکال کر سابق چیف سیکرٹری نوید اکرم چیمہ کو نامزد کیا، ناصر کھوسہ نے بھی فہرست میں شامل ہونے سے انکار کر دیا ہے۔
فواد چوہدری نے پی ڈی ایم کی جانب سے نامزد کردہ ناموں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ہم ان دو متنازعہ امیدواروں میں سے کسی کی تقرری نہیں ہونے دیں گے
عمران خان سے ملاقات کے بعد بیرسٹر علی ظفر نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ الیکشن کمیشن تمام نامزد امیدواروں کی اہلیت کو ذمہ داری سے جانچے گا، پی ٹی آئی کی پارلیمانی کمیٹی نے محسن نقوی کی نامزدگی پر اعتراض کیا ہے۔
پرویز الٰہی اور اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز اور پنجاب اسمبلی کی پارلیمانی کمیٹی کے درمیان امیدوار کے نام پر اتفاق رائے نہ ہونے کے بعد الیکشن کمیشن کو اس معاملے پر فیصلہ کرنا ہے۔
اس حوالے سے پی ٹی آئی رہنما فرخ حبیب نے ایک ٹویٹ میں کہا کہ ‘اگر الیکشن کمیشن نے محسن نقوی کو اس عہدے کے لیے منتخب کیا تو وہ اپنی ساکھ مکمل طور پر کھو دیں گے
۔
پارٹی کے اندرونی ذرائع نے بتایا کہ مسلم لیگ (ن) کی زیرقیادت وفاقی اتحاد نے نگرا ن وزیراعلیٰ کے لیے اپنے دو وفاداروں کا انتخاب کیا ہے اور وہ چاہتے ہیں کہ الیکشن کمیشن ان میں سے ایک کا انتخاب کرے۔
انہوں نے کہا کہ ‘پرویز الٰہی کے اعتماد کے ووٹ میں پی ڈی ایم کی ناکامی کے برعکس، وفاقی اتحاد اپنے نامزد امیدوار کو پنجاب کا نگراں وزیر اعلیٰ بنانے میں کامیاب ہونا چاہتا ہے
دریں اثناء سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا کہ عمران خان آئندہ انتخابات میں پارٹی ٹکٹ دینے کا فیصلہ ذاتی طور پر کریں گے۔
عمران خان سے ملاقات کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملاقات میں خیبرپختونخوا اور پنجاب اسمبلیوں کی تحلیل کے بعد کی سیاسی صورتحال کے ساتھ ساتھ پارٹی ٹکٹ دینے کے معاملے پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔