راجن پور کا ضمنی الیکشن پی ٹی آئی نے بھاری مارجن سے جیت لیا،جشن ، مٹھائیاں تقسیم

 

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز)راجن پور میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 193 کا ضمنی انتخاب پاکستان تحریک انصاف نے بھاری مارجن سے جیت لیا۔

237 پولنگ اسٹیشنز کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج موصول ہوئے جس کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے محسن لغاری 90 ہزار 392 ووٹ لے کر پہلے نمبر پر رہے۔   مسلم لیگ (ن) کے عمار لغاری 55218  پیپلزپارٹی کے اختر حسن گورچانی 20074 ووٹ لے کر تیسرے نمبر پر رہے۔

 

راجن پور میں پاکستان تحریک انصاف نے ضمنی انتخابات میں کامیابی کی خوشی میں جشن منایا، پی ٹی آئی کی کامیابی پر کارکنوں نے ایک دوسرے کو مٹھائیاں کھلائیں، کئی مقامات پر آتش بازی کی گئی اور ڈھول کی تھاپ پر رقص کیا گیا۔ کارکنوں نے اس کامیابی کو عمران خان کی   فتح قرار دیا۔

حلقہ این اے 193 میں ضمنی انتخاب کے لیے پولنگ کا عمل صبح 8 بجے شروع ہوا جو شام 5 بجے تک جاری رہا، تقریباً 3 لاکھ 79 ہزار 204 ووٹرز نے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا۔

 

 

الیکشن کمیشن نے حلقے میں ووٹنگ کے لیے 237 پولنگ اسٹیشن قائم کیے جن میں سے 68 کو حساس قرار دیا گیا، کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے نمٹنے کے لیے 2 ہزار 650 پولیس اہلکار تعینات کیے گئے، رینجرز اور فوج کے جوانوں نے گشت بھی کیاگیا تھا

 

واضح رہے کہ راجن پور کے حلقہ این اے 193 کی نشست پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی سردار جعفر لغاری کے انتقال کے باعث خالی ہوئی تھی۔ .

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com