پی ٹی آئی کا منگل سے لانگ مارچ شروع کرنیکا اعلان، عمران خان راولپنڈی سے شامل ہونگے

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )عمران خان نے منگل سے وزیر آباد سے لانگ مارچ کا دوبارہ آغاز کر نے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ لوگ مارچ میں شامل ہوں میں ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کروں گا اور راولپنڈی سے مارچ میں شامل ہونگا
انہوں نے کہا کہ فائرنگ واقعہ کی ایف آئی آر تاحال درج نہیں ہوسکی

لاہور کے شوکت خانم ہسپتال سے پریس کانفرنس کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے سربراہ کا کہنا تھا کہ ان کے چند سوالات ہیں جن کا وہ جواب چاہتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ایسے لوگ ہیں جو قانون سے بالاتر ہیں، کیا آئین اس کی اجازت دیتا ہے؟”
عمران نے شفاف تحقیقات کا مطالبہ کیا اور کہا کہ صرف تحقیقات ہی سچائی کا تعین کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ ایف آئی آر درج کرانا میرا حق ہے،ا نہوں نے مزید کہا کہ یہ کیسے ممکن ہے کہ صوبائی حکومت کے ماتحت پنجاب پولیس بہانے کرتی رہے اور مقدمہ درج نہ کرے۔
یاد رہے کہ رائیونڈ کے اجتماع کے پیش نظر آج احتجاج کی کال کو معطل کر دیا گیا ہے

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com