پی ٹی آئی کا قبل از وقت انتخابات کے لیے حکومت پر دبائو بڑھانے کا فیصلہ

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )پاکستان تحریک انصاف نے قبل از وقت انتخابات کے مطالبے کے حوالے سے اتحادی حکومت پر دبائو ڈالنے کا فیصلہ کر لیا۔

پی ٹی آئی چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت پارٹی رہنماں کا اجلاس ہوا، جس میں ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا، جب کہ عوامی مہم اور پی ٹی آئی کے جلسوں کے پروگرام پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات میں پی ٹی آئی کے سینئر رہنماں نے 19 اگست کو کراچی میں بڑا جلسہ کرنے کا فیصلہ کیا جب کہ دیگر اہم امور پر بھی غور کیا گیا۔ اس معاملے سے باخبر ذرائع کا کہنا ہے کہ اگلے ہفتے کے دوران راولپنڈی، کراچی اور پشاور سمیت بڑے شہروں میں بڑی ریلیاں نکالی جائیں گی۔

دریں اثنا اجلاس میں یہ بھی طے پایا کہ نو نشستوں پر انتخابی مہم سابق وزیراعظم عمران خان خود چلائیں گے۔

25 مئی کے تشدد میں ملوث افراد کے خلاف قانونی کارروائی کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔ قانونی ٹیم 7 دن کے اندر تمام مقدمات درج کرنے کو یقینی بنائے گی۔ پی ٹی آئی قیادت کا موقف تھا کہ واقعے میں ملوث کرداروں کو کسی صورت بخشا نہیں جائے گا۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھURDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    ویب سائٹ پر اشتہار کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

    اشتہارات اور خبروں کیلئے اردو ورلڈ کینیڈا سے رابطہ کریں     923455060897+  یا اس ایڈریس پرمیل کریں
     urduworldcanada@gmail.com

    رازداری کی پالیسی

    اردو ورلڈ کینیڈا کے تمام جملہ حقوق محفوظ ہیں۔ ︳    2024 @ urduworld.ca