پی ٹی آئی کا آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی میں اپوزیشن کی نشستوں پر بیٹھنے کا فیصلہ

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) پاکستان تحریک انصاف نے آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی میں اپوزیشن کی نشستوں پر بیٹھنے کا فیصلہ کیا ہے جب کہ خواجہ فاروق کو اپوزیشن لیڈر نامزد کر دیا گیا ہے۔

عمران خان کی زیر صدارت اجلاس میں آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی میں نئے وزیراعظم کے انتخاب کے بعد کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی نے نومنتخب وزیراعظم چوہدری انور حق سے علیحدگی کا اعلان کردیا ہے جب کہ سردار تنویرالیاس نے بھی پی ٹی آئی کی صدارت سے استعفیٰ دے دیا ہے۔آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی میں اپوزیشن کے نامزد رہنما خواجہ فاروق کو پارلیمانی پارٹی کا اجلاس بلانے کی ہدایت کر دی گئی ہے۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ خواجہ فاروق کی سربراہی میں اپوزیشن کی نشستوں پر بیٹھے ارکان ہی پی ٹی آئی کا حصہ رہ سکیں گے جب کہ منحرف ہونے والے ارکان کو پی ٹی آئی سے نکالنے کا عمل شروع کیا جائے گا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق وزیراعظم سردار قیوم نیازی کو تحریک انصاف آزاد کشمیر کا صدر جبکہ چوہدری مقبول گجر کو آزاد کشمیر اسمبلی کے اسپیکر کے لیے امیدوار نامزد کیا گیا تھا۔

ذرائع کے مطابق عمران خان آزاد کشمیر کی اسمبلی کے 31 میں سے 7 ارکان کی شرکت پر برہم تھے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ 7 ارکان میں خواجہ فاروق، قیوم نیازی، دیوان محی الدین، مقوب گجر اور حامد رضا شامل ہیں جب کہ سردار تنویر الیاس، بیرسٹر سلطان اور چوہدری انوار الحق گروپ کے ارکان اجلاس میں شریک نہیں ہوئے

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔