پی ٹی آئی کے انٹرا پارٹی انتخابی نتائج کے مطابق علی امین گنڈا پور پی ٹی آئی خیبر پختونخوا کے صدر منتخب ہوئے، انٹرا پارٹی الیکشن کے لیے چار درخواستیں جمع کرائی گئیں
ترجمان پی ٹی آئی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ اکبر ایس بابر سمیت کسی نے کاغذات جمع نہیں کرائے، چار میں سے تین کو جانچ پڑتال کے بعد منظور کر لیا گیا، نوید انجم خان کی درخواست مسترد کر دی گئی.
انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے تیسری بار انٹرا پارٹی انتخابات کرائے ہیں، سپریم کورٹ نے کچھ رہنما اصول طے کیے ہیں اور ہم نے انہی انتخابی قوانین کے مطابق انٹرا پارٹی انتخابات کرائے ہیں.
واضح رہے کہ پی ٹی آئی الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کے انٹرا پارٹی انتخابات کو کالعدم قرار دیتے ہوئے تحریک انصاف کو بلے کے انتخابی نشان کے لیے نااہل قرار دے دیا تھا
205