اردوورلڈ کینیڈا( ویب نیوز)پی ٹی آئی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں علی امین گنڈا پور کے بیان پر شدید تحفظات کا اظہار کیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں کہا گیا کہ شہرام ترکئی اور اسد قیصر پارٹی کے سینئر لوگ ہیں اور علی امین گنڈا پور کو ایسے بیانات نہیں دینے چاہیے تھے۔
پارلیمانی پارٹی نے قومی اسمبلی کے اپنے ہر رکن کے ساتھ اظہار یکجہتی کا فیصلہ کیا اور کہا کہ اراکین کو نظم و ضبط میں رکھا جانا چاہیے اور مستقبل میں ان کی بیان بازی روک دی جانی چاہیے۔
ذرائع کے مطابق قومی اسمبلی کے اجلاس میں بلوچستان اور ملک میں امن و امان کی بڑھتی ہوئی صورتحال کو اجاگر کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پی ٹی آئی کے بانی کے ساتھ ملاقاتوں پر پابندی اور اپوزیشن لیڈر کو ملاقات کی اجازت نہ دینے کا معاملہ بھی اٹھایا جائے گا۔