112
اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) پاکستان تحریکِ انصاف کے عام انتخابات میں مبینہ دھاندلی کیخلاف احتجاج کے باعث وفاقی دارالحکومت میں سکیورٹی انتہائی سخت کردی گئی۔ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق اس حوالے سے گشت بڑھا تے ہوئے شہر کے ناکہ پوائنٹس پر چیکنگ سخت کردی گئی ۔گشت کے لئے سی ٹی ڈی کے خصوصی دستے تعینات کئے گئے ۔شہریوں کو کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں پکار 15 یا آئی سی ٹی 15 ایپ پ اطلاع دینے کی ہدایت کی گئی ۔