مونٹریال میں پبلک ٹرانسپورٹ کا بحران،بس اور میٹرو ڈرائیورز کی آئندہ ہفتے ہڑتال کا امکان

اردوورلڈکینیڈا( ویب نیوز)شہر میں عوامی نقل و حمل کا نظام اس ہفتے شدید متاثر ہونے کا خدشہ ہے، کیونکہ سوسائٹی دے ٹرانسپورٹ دے مونٹریال (STM) کے بس ڈرائیورز اور میٹرو آپریٹرز نے آئندہ ہفتے ہڑتال پر جانے کا عندیہ دیا ہے۔ بدھ کی رات ایڈمنسٹریٹو لیبر ٹریبیونل (TAT) نے اس فیصلے کی منظوری دی، جس کے مطابق اگر مذاکرات ناکام رہے تو 15 نومبر صبح 4 بجے سے 17 نومبر صبح 3:59 بجے تک تمام بس اور میٹرو سروسز معطل رہیں گی۔ صرف پیر اٹرانزٹ (معذور افراد کے لیے سروس) معمول کے مطابق جاری رہے گی۔

ٹریبیونل نے فیصلہ سنانے سے قبل مختلف اداروں  جن میں ایئرپورٹ دے مونٹریال، ٹراجیکٹوئر کیوبیک  اور FADOQ شامل ہیں، کے تحفظات سنے جنہوں نے عوامی ٹرانسپورٹ کو "ضروری سروس” قرار دینے کی اپیل کی تھی۔ تاہم ٹریبیونل نے کہا کہ موجودہ صورتحال عوامی صحت یا سلامتی کے لیے خطرہ نہیں، اور ہڑتال کا حق آئینی طور پر محفوظ ہے۔

دوسری جانب STM نے ایک بیان میں کہا ہے کہ یونین سے مذاکرات تیزی سے جاری ہیں تاکہ ہڑتال سے بچا جا سکے۔ ادارے کا کہنا ہے کہ وہ ایسے حل کی تلاش میں ہیں جو موجودہ مالی دباؤ کے باوجود لچکدار اور مؤثر آپریشن کو ممکن بنائے۔

ادارہ جمعرات دوپہر 1:30 بجے پریس کانفرنس میں مذاکرات کی تازہ صورتحال اور متبادل سروسز کی تفصیلات جاری کرے گا۔ شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ اپنے سفر کے منصوبے پہلے سے ترتیب دیں اور STM کی ویب سائٹ سے تازہ معلومات حاصل کریں۔

دوسری جانب، مینٹیننس ورکرز جنہوں نے 31 اکتوبر سے ہڑتال شروع کی تھی، نے حکومتی مداخلت کے خدشے کے باعث اپنی ہڑتال عارضی طور پر معطل کر دی ہے۔ یونین کا کہنا ہے کہ وہ مذاکرات میں بہتری دیکھ رہے ہیں لیکن اگر پیش رفت نہ ہوئی تو دوبارہ ہڑتال کا امکان رد نہیں کیا جا سکتا۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    📰 اقوامِ متحدہ سے تازہ ترین اردو خبریں