پمپ مالکان نے خریداری روک دی، پٹرول قیمت میں کمی یا اضافہ؟اعلا ن آج متوقع

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز)وزیر اعظم شہباز شریف کے ازبکستان سے پاکستان واپسی کے بعد وفاقی حکومت کی جانب سے آج (ہفتہ) کو پیٹرولیم مصنوعات کی تازہ ترین قیمتوں کا اعلان کرسکتے ہیں

پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں پندرہ دن بعد نظر ثانی کی جاتی ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیر اعظم کے دفتر نے وزارت خزانہ کو پی او ایل کی قیمتوں کے اعلان سے آگاہ کر دیا ہے۔

ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے فنانس ڈویژن کو بھیجی گئی سمری میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کی تجویز نہیں دی۔ اس کے بجائے پی او ایل کی قیمتوں میں معمولی اضافے کا امکان ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پی او ایل کی قیمتوں کے حوالے سے حتمی فیصلہ آج متوقع ہے۔

ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ اعلان میں تاخیر کے باعث پیٹرول پمپس نے پیٹرولیم مصنوعات کی خریداری بند کردی ہے جس سے قلت پیدا ہوسکتی ہے۔

اس سے قبل گلے پندرہ دن تک پیٹرول کی قیمت 9.62 روپے فی لیٹر کی کمی کے بعد 235.98 روپے فی لیٹر سے کم ہو کر 226.36 روپے تک پہنچنے کا امکان ہے۔

تاہم، ڈیزل کی قیمت میں 3.04 روپے فی لیٹر کا معمولی اضافہ متوقع ہے، جو مذکورہ مدت کے لیے 247.26 روپے فی لیٹر سے بڑھ کر 250.30 روپے تک پہنچ جائے گا۔

ذرائع نے بتایا کہ ان قیاس آرائیوں کے درمیان پٹرول پمپ مالکان نے پٹرولیم مصنوعات کی خریداری روک دی ہے۔

معلوم ہوا کہ پیٹرول کی قیمتوں میں ابھی تک کوئی تبدیلی نہیں کی گئی کیونکہ وزیراعظم شہباز شریف نے ابھی تک اپنی ہدایات نہیں دی ہیں۔

معاملے سے واقف ذرائع کا کہنا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کی منظوری کا اختیار وزیراعظم کے پاس ہے۔

 

 

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com