اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )پنجاب اور خیبرپختونخوا کے انتخابات میں تاخیر سے متعلق درخواست پر سماعت
چیف جسٹس پاکستان عمر عطا بندیال، جسٹس اعجاز الحسن اور جسٹس منیب پر مشتمل 3 رکنی بینچ سماعت کرے گا، عدالت نے سیکرٹری داخلہ اور سیکرٹری خزانہ کو آج طلب کر لیا گیا ہے
سپریم کورٹ کی عمارت کے باہر پولیس، ایف سی اور رینجرز کی بھاری نفری تعینات ہے
چیف جسٹس آف پاکستان سے اظہار یکجہتی کے لیے وکلا کی بڑی تعداد سپریم کورٹ کے باہر پہنچ گئی، کسی بھی غیر متعلقہ شخص کے سپریم کورٹ میں داخلے پر پابندی ہوگی، وکلاء، صحافیوں اور جن کے مقدمات ہیں انہیں سپریم کورٹ میں داخلے کی اجازت ہوگی۔
2 ججز کا فیصلہ 5 رکنی بینچ کے فیصلے کے برعکس ہے،سپریم کورٹ کا سرکلر
31 مارچ کا حکم
دوسری جانب 31 مارچ کی سماعت کے حکم نامے میں جسٹس جمال مندوخیل کی بینچ سے علیحدگی کا ذکر ہے اور حکومت کی جانب سے فل کورٹ بنانے کے مطالبے کا سرے سے ذکر نہیں کیا گیا۔
سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن کی جانب سے عرفان قادر کا نام بطور وکیل شامل نہیں کیا، مسلم لیگ (ن) کے وکیل اکرم شیخ اور پیپلز پارٹی کے وکیل فاروق ایچ نائیک کو بھی اپنے حکم نامے میں شامل نہیں کیا گیا۔
حکومت اپوزیشن مذاکرات کریں ورنہ ہم آئینی کردار ادا کرینگے۔سپریم کورٹ
حکومتی اتحاد نے عدالت کا بائیکاٹ کیا۔
دوسری جانب حکومتی اتحاد نے فل کورٹ نہ بننے پر سپریم کورٹ کی کارروائی کے بائیکاٹ کا فیصلہ کیا ہے۔
حکومتی اتحاد نے 3 رکنی بینچ پر عدم اعتماد کا اظہار کیا ہے