اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )پنجاب اسمبلی کا اجلاس سپیکر سبطین خان کی زیر صدارت شروع ہوا جس میں حکومتی اور اپوزیشن ارکان نے شرکت کی۔
پنجاب اسمبلی کے ایوان میں 264 ایم ایل ایز ہیں۔ ایوان میں پی ٹی آئی اور ق لیگ کے 149 ایم پی ایز موجود تھے جب کہ مسلم لیگ ن اور اتحادی جماعتوں کے 115 ارکان موجود تھے۔
پنجاب ہولی قرآن پرنٹنگ اینڈ ریکارڈنگ ترمیمی بل 2022 حکومتی رکن میاں شفیع نے پیش کیا۔
اسمبلی میں بل کی متفقہ طور پر منظوری دی گئی۔ اس کے علاوہ خاتم النبیین یونیورسٹی لاہور بل 2022 بھی حکومتی رکن میاں شفیع نے ایوان میں پیش کیا جسے ایوان نے متفقہ طور پر منظور کرلیا۔